Featuredدنیا

روسی خام تیل اور ریفائنڈ کی درآمد پر مکمل پابندی ہوگی : یورپی یونین

برسلز : یورپی یونین کو چھ ماہ کے اندر اندر تمام روسی تیل کی درآمد پر مکمل پابندی کی تجویز

یورپی یونین کے سامنے تجویز رکھی گئی ہے کہ چھ ماہ کے اندر اندر تمام روسی تیل کی درآمد پر مکمل پابندی لگادی جائے۔

یورپی کمیشن کے سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین نے یورپی پارلیمنٹ کو بتایا کہ ہم چھ ماہ کے اندر اندر خام تیل اور سال کے آخر تک ریفائنڈ مصنوعات کی روسی سپلائی بند کر دیں گے۔ یہ تمام روسی تیل، سمندری اور پائپ لائن، خام اور ریفائنڈ کی درآمد پر مکمل پابندی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ آسان نہیں ہوگا۔ کچھ رکن ممالک روسی تیل پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں، لیکن ہمیں صرف اس پر کام کرنا ہے۔ نفاذ کے لیے یورپی یونین کے تمام 27 ممالک سے منظوری درکار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close