Featuredپنجاب

آٹے کی قیمت میں اضافہ ، 20کلو آٹےکا تھیلا 1300 روپے کا ہوگیا

جنوبی پنجاب میں 20کلو آٹے کا تھیلا 1250روپے میں بیچا جارہا ہے۔

فلور ملوں نے آٹےکی قیمت بڑھا دی جس کے بعد 20کلو آٹےکا تھیلا 1100 سے بڑھ کر 1300 روپےکا ہوگیا۔

جنوبی پنجاب میں 20کلو آٹے کا تھیلا 1250روپے میں بیچا جارہا ہے۔
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم کاکوٹہ بند ہے، مارکیٹ سےگندم خرید رہے ہیں اس لیے آٹےکی قیمت بڑھاناپڑی ہے۔
انہوں نے کہاکہ نئی گندم 2300 روپےمن مل رہی ہےجب کہ پچھلے سال قیمت 1800روپے تھی تو آٹے کا تھیلا 1100 کا تھا۔
دوسری جانب نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق ابھی روٹی کی قیمت میں اضافےکا فیصلہ نہیں ہوا، ایسے فیصلے ضلعی انتظامیہ کرتی ہے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close