Featuredاسلام آباد

انتظامی فیصلے کرنے کیلئے پنجاب میں حکومت ہی نہیں

اسلام آباد: پنجاب میں ابھی تک کابینہ نہیں بنی، پنجاب کی اتنی بڑی آبادی کو انتظامی بحران میں ڈالا گیا۔

فواد چودھری کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گندم کا سرکاری کوٹہ بند ہوگیا، گندم خریداری نہ ہونے سے آٹے کا بحران پیدا ہوجائے گا، پی پی کو راضی کرنے کیلئے پنجاب کا پانی سندھ کو دے رہے ہیں، پنجاب میں ابھی تک کابینہ نہیں بنی، پنجاب کی اتنی بڑی آبادی کو انتظامی بحران میں ڈالا گیا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی اپنی من مانی کررہے ہیں، چیف سیکریٹری، آئی جی کو سمجھ نہیں آرہا کس کی بات سننی ہے، انتظامی فیصلے کرنے کیلئے پنجاب میں حکومت ہی نہیں، پنجاب میں 25 اراکین نے ووٹ ن لیگ کے امیدوار کو دیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ان تمام 25اراکین نے گھر جانا ہے، یہ اراکین گھر گئے تو کسی جماعت کے پاس 186 ووٹ نہیں ہونگے، پنجاب میں اس وقت نام نہاد وزیراعلیٰ کی حکومت چل رہی ہے، اس وقت پنجاب میں کچے دھاگے سے بندھی حکومت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close