Featuredپنجاب

ن لیگ اپنی اوقات پر آگئی ہے ، سب جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں

راولپنڈی: ملک تشویشناک حالات میں جانے لگا ہے، کوئی گھبراہٹ نہیں جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کریں

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ن لیگ اپنی اوقات پر آگئی ہے ، سب جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں ، 31 مئی اہم تاریخ ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو ہٹانے کے انٹرنیشنل ایجنڈے سے عمران خان لیڈر بن گیا ہے۔ ہماری حلقوں میں پوزیشن مقبولیت کی انتہاء کو پہنچ گئی ہے۔ 20 تاریخ کے بعد عمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے۔ تحریک انصاف سے تعلق نہیں ہے، عمران خان کو سپورٹ کرتا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ اپنی اوقات پر آگئی ہے، کل مریم نے جنرل فیض کا بار بار نام لیا۔ انہوں نے لندن مین بیٹھ کر 14 بار فوج کے خلاف بات کی۔ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیطانی چمگاڈروں کہ چہرے دیکھیں، یہ کہتے ہیں گھروں سے نکال کر ماریں گے۔ شیطانی چمگاڈر آج ہی ہمیں اٹھالے۔ سب جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں، کوئی گھبراہٹ نہیں جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کریں۔ ہم بڑے دل کے لوگ ہیں دوبارہ آکر بھی ان کو معاف کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اٹھارہ قتل میں ملوث، منشیات فروش کا آج بھی کیس تھا، کہتا ہے معاف کردو وزیر داخلہ بن گیا ہوں۔ ملک تشویشناک حالات میں جانے لگا ہے، 31 مئی اہم تاریخ ہے۔ ہمیں ملک کو بچانے فوج کی عظمت اور نیک نامی میں اضافے کے لیے الیکشن کی تاریخ چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close