Featuredسندھ

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 26 جون کو ہو گا : الیکشن کمیشن

کراچی:  ویسٹ اور کیماڑی میں مقامی حکومتوں کے لئے حلقہ بندیوں کا کام 18 اپریل سے جاری ہے

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ کے16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 26 جون کو ہو گا۔ کل آر اوز پبلک نوٹس جاری کریں گے۔ امیدوار 10 سے 13 مئی تک کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرائیں گے۔

16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو ہوں گے۔ کراچی ویسٹ اور کیماڑی میں مقامی حکومتوں کے لئے حلقہ بندیوں کا کام 18 اپریل سے جاری ہے۔ حلقہ بندیاں 31 مئی کو مکمل کر لی جائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close