Featuredاسلام آباد

عمران ذہنی توازن کھو چکا ، اب قومی اداروں پر حملہ آور ہو رہا ہے

اسلام آباد : عمران کرسی کی خاطر نفرت پھیلا کر نہ صرف پاکستان کا نقصان کر رہا ہے، بلکہ قومی اداروں کا بھی نقصان کر رہا ہے۔

آصف علی زرداری نے عمران خان کی جانب سے قومی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کی پر زور مذمت کی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہرزہ سرائی ملک کو دولخت کرنے کی سازش لگتی ہے ، قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلوانے کے علاوہ عمران خود جلسوں میں جھوٹ پر مبنی سازشی بیانیے کے ذریعے لوگوں کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ احتساب سے بچنے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔ عوام کی منتخب پارلیمنٹ کے ہاتھوں ایک آئینی عمل کے ذریعے اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد عمران ذہنی توازن کھو چکا ہے۔ عمران خان اب قومی اداروں پر حملہ آور ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی اداروں کے خلاف عمران خان کی ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن کیسز اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے۔ عمران خان سزا سے بچنے کے لئے وہ قومی اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ اقتدار کے لالچ میں عمران نیازی تمام حدیں پار کرتا ہوا، جس نہج پر جا رہا ہے، اس سے ملک کو ایک مرتبہ پھر دولخت کرنے کی سازش لگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کرسی کی خاطر نفرت پھیلا کر نہ صرف پاکستان کا نقصان کر رہا ہے، بلکہ قومی اداروں کا بھی نقصان کر رہا ہے۔ اس عمل کوبرداشت نہیں کیا جائے گا۔ عمران کی انہی حرکتوں کی وجہ سے پچھلے پونے چار سال میں ملک آگے جانے کے بجائے پیچھے کی جانب گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اداروں کو بدنام کرنے اور ان میں نفاق ڈالنے کے لئے جو مہم چلائی ہے، وہ پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔ اس مہم کا فائدہ ملک دشمن قوتوں کو پہنچے گا۔

سابق صدر نے کہا کہ پاک فوج نہ صرف پاکستان کی سرحدوں کی محافظ ہے بلکہ آئین اور جمہوریت کا تحفظ بھی اس کی ذمہ داری ہے۔ ہاک فوج کو سیاست میں گھسیٹنے اور متنازع بنانے کی کوشش ملک سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد باؤلے پن کا شکار ہو کر عمران نہ صرف فوج کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہا ہے بلکہ وہ آئین کو پامال کرنے پر بھی تلا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں کو غداری کے طعنے دینے والا عمران نیازی خود میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کر رہا ہے۔ عمران خان میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی کو داؤ پر لگانے کی ناکام کوشش میں لگا ہے۔ جس کا خمیازہ عمران خان کو خود بھگتنا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close