Featuredاسلام آباد

عمران خان نے اپنے جلسوں میں کسی بھی کارنامے کا ذکر نہیں کیا

اسلام آباد: عمران خان پاکستان کی سیاست کا سب سے بد بودار جھونکا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ خواجہ آصف نے کہا کہ  عمران خان آج بھی سرکاری وسائل استعمال کر رہا ہے اور اسے نہ کوئی شرم ہے نہ حیا، جو آئین کی پابندی اور پاسداری کرتا ہے اسے یہ کہتا ہے کہ نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ عمران خان اداروں کو تباہ کرنے کے ایجنڈے پر کار بند ہے، عمران خان نے پچھلے چند ماہ میں اُس ادارے میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کی ہے، عمران خان پاکستان کی سیاست کا سب سے بد بودار جھونکا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے اپنے جلسوں میں کسی بھی کارنامے کا ذکر نہیں کیا، نہ وہ مہنگائی کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں، نہ اپنی کوئی کارگردگی بتا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے بھی گزشتہ چار سال میں کمائی کی اور ان کے ساتھیوں نے بھی کھل کر کمائی کی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان آئین پر چلنے میں تمام اداروں کے لیے رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں، یہ اداروں کو تباہ کرنے کے ایجنڈے پر کار بند ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارے نو منتخب وزیراعظم کو ہر قدم آئین اور قانون کے مطابق اٹھانا ہوگا، ہمیں نہ صرف پارلے منٹ کا دفاع کرنا ہے بلکہ تمام اداروں کا دفاع کرنا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ یہ ملک اس وقت ریاست مدینہ کا نہیں کوفے کا منظر پیش کر رہا ہے، عمران خان خود سب سے بڑا میر جعفر اور میر صادق ہے، پاکستان کے سیکیورٹی ادارے ملک کی بقاء اور سالمیت کے ضامن ہیں۔

سابق حکومت کے وزراء کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اگر سابق وزیروں کو لہریں گننے میں لگا دیتے تو وہ اس میں بھی پیسے بنا لیتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close