Featuredاسلام آباد

قومی اسمبلی میں اہل بیت رسولؐ کے مزارات مقدسہ کی تعمیر کی گونج

اسلام آباد: موجودہ پاکستانی حکومت سعودی حکومت سے اہل بیت رسولؐ کے مزارات مقدسہ کی تعمیر کا مطالبہ کرے۔

جنت البقیع مدینہ منورہ میں اہل بیت رسولؐ کے مزارات مقدسہ کی توہین کی قومی اسمبلی میں گونج ، رکن قومی اسمبلی نذہت پٹھان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں مقدس مزارات کی مسماری کی مذمت اور تعمیرنو کا مطالبہ کردیا۔

تحریک انصاف کی باغی رکن قومی اسمبلی نذہت پٹھان نے کہا کہ حالیہ دنوں پاکستانی اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ روضہ رسولؐ پر پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتی ہوں۔

رکن اسمبلی نے کہا کہ یہ شوال کا مہینہ ہے اور 1925 میں 8 شوال کو ایک گروہ نے جنت البقیع میں خاتون جنت ،دختر رسول ؐ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور ان کے فرزندان امام حسن مجتبیٰؑ ، امام زین العابدینؑ، امام محمد باقرؑ اور امام جعفرصادقؑ کے مقدس مزارات کو بلڈوزر چلا کر مسمار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام کلمہ گو مسلمانوں اور آل محمد ؑ سے محبت کرنے والوں کے لئے انتہائی تکلیف دے اقدام تھا، آج بھی رسول اکرم ؐ کے روضے کے سامنے موجود ان کی صاحبزادی کی قبراجڑی ہوئی اور مسمار حالت میں موجود ہے جہاں زیارت کرنے اور فاتحہ پڑھنے تک کی اجازت نہیں اور سپاہی کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ پاکستانی حکومت کے سعودی حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ، میں پاکستانی کلمہ گو مسلمانوں کی نمائندگی کرتے ہوئےوزیر اعظم پاکستان شہباز شریف صاحب سے گذارش کرتی ہوں کہ وہ سعودی حکومت تک ہمارے جذبات پہنچائیں اور اہل بیت رسولؐ کے مزارات مقدسہ کی تعمیر کا مطالبہ کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close