Featuredسندھ

پاکستان کے فیصلے ملک سے باہر ہو رہے ہیں

کراچی : غیر ملکیوں کے گھر میں بیٹھ کر اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق چھینا جارہا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی انقلاب آئے گا تو بہت سے چہرے بے نقاب ہوں گے۔ صدر پاکستان نے چیف جسٹس صاحب کو سازش کی تحقیقات کے لئے خط لکھا ہے۔ پاکستان کے فیصلے ملک سے باہر ہو رہے ہیں۔ کرائم منسٹر کی کابینہ لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے فیصلے کر رہی ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کے گھر میں بیٹھ کر اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق چھینا جارہا ہے۔ ان کے نحوست کے باعث آج ڈالر 191 کا ہوگیا ہے۔ ہم تو نااہل تھے، آپ تو اہل ہیں۔ اب تو اہل لوگوں کی حکومت ہے، اب کیوں تباہی پھیری ہوئی ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہمارے جلسے دیکھ لو، الیکشن کراؤ، نوے لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ سے محروم کیا جارہا ہے۔ سری لنکا میں صدر وزیر اعظم وزیر خزانہ سب بھائی تھے۔ یہاں بھی بہن بھائی رشتے داروں کو نوازا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ بھارتی چینلز خبر دے رہے ہیں کہ کشمیر کے معاملے میں معطل تعلقات بحال ہونے لگے ہیں۔ مودی کے یار اور ملک کے غدار یہاں بیٹھے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close