Featuredسندھ

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں طے پانے والے معاہدے پر عملدر آمد شروع

کراچی: پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو سندھ کابینہ میں شمولیت کی دعوت دے دی

پاکستان پیپلز پارٹی کا وفد متحدہ کے دفتر پہنچا،  ملاقات میں بلدیاتی ڈرافٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم کیو ایم سے بات چیت کے دوران پیپلز پارٹی میونسپل فنکشن کونسلرز کو دینے اور صوبائی مالیاتی کمیشن پر عمل درآمد کرنے کی شق پر آمادہ ہوگئی۔

اس کے علاوہ ایم کیو ایم کو سندھ کابینہ میں دو وزارتوں کی پیشکش بھی کی گئی۔

ناصر شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ سندھ کے وسیع تر مفاد میں ایم کیوایم کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

ایم کیو ایم رہنما کنور نوید کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے وفد سے کراچی اور حیدر آباد کی ترقی پر گفتگو ہوئی، ہماری کوشش ہے کہ معاہدے کے مطابق قانون سازی ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے پر عمل کے بعد صوبائی حکومت کے معاملے پر غور کریں گے۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیو ایم کا وفد جلد آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کرے گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close