Featuredسندھ

کراچی کے گنجان آباد علاقے صدر میں زور دار دھماکا ، 13 افراد زخمی

کراچی: شہر قائد کے علاقے صدر میں دھماکا ، ایک شخص جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوئے ہیں

کراچی کے مصروف ترین کاروباری گنجان آباد علاقے صدر میں ایک کچرا کنڈی پر دھماکے کے نتیجے میں 1شخص جاں بحق ہوگیا اور 13افراد زخمی ہوئے، جبکہ آس پاس کھڑی ہوئیں کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت کوسٹ گارڈ کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی، جس کے قریب ہی دھماکا ہوا۔، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ترجمان جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 13زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کے جسم پر بال بیئرنگ کے زخم آئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکہ مرشد بازار کے قریب ایک بیکری اور ہوٹل کے باہر ہوا جہاں رات کے اس پہر کافی چہل پہل ہوتی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا ایک کچرے میں ہوا جسے وہاں آگ لگ گئی اور آس پاس کھڑی ہوئی کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ دھماکے سے قریبی ہوٹلوں اور رہائشی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے سے دو فرلانگ دور کے رہائشی ایک شخص منصور نے بتایا کہ وہ اپنے گھر میں کھانا کھا رہا تھا کہ زوردار دھماکے سے ان کا فلیٹ ہل کر رہ گیا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق کئی زخمیوں کو جائے وقوعہ سے ان کی گاڑیوں اور عملے نے اٹھایا ہے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا گھیراؤ کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی موقع پر طلب کرلیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے تمام اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close