More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredخیبر پختونخواہ

پشاور خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

پشاور : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی میں کوچہ رسالدار جامع مسجد کے خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک ہوگیا۔

سی ٹی ڈی پشاور ریجن اور حساس اداروں نے تھانہ پشتخرہ پاوکہ ولید آباد میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی میں بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مصدقہ اطلاع تھی کہ دہشت گرد خود کش بمبار کو لا کر ایک اہم ٹارگٹ کے لئے تیار کئے ہوئے ہے۔ جائے وقوعہ پہنچ کر دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی اسپشل چھاپہ مار ٹیم اور سکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ کھول دی۔

جوابی فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر جاری رہا، فائرنگ تھم جانے کے بعد دوران سرچ اینڈ کلئیرنس آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک جبکہ تین سے چار دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت حسن شاہ ولد ارمان شاہ سکنہ گودر جمرود ضلع خیبر کے نام سے ہوئی، دوسرے ہلاک شدہ دہشت گرد کی شناخت جاری ہے۔

حسن شاہ رواں سال تین مارچ کو دوران نماز جمعہ رونماء ہونے والے کوچہ رسالدار جامع مسجد کے خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

ہلاک دہشت گرد ٹارکٹ کلنگ سمیت دیگر کئی سنگین مقدمات میں سی ٹی ڈی اور مقامی پولیس کو مطلوب تھا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹ، دو پستول اور چار عدد ہینڈ گرنیڈز بھی برآمد کیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کوچہ رسالدار واقعے میں 66 نمازی شہید اور 130 نمازی زخمی ہوئے تھے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close