Featuredسندھ

اینٹی انکروچمنٹ فورس کا حلیم عادل شیخ کے گھر چھاپہ

کراچی: اینٹی انکروچمنٹ فورس کے پہنچنے سے قبل حلیم عادل شیخ گھر سے چلے گئے

پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ کے گھر اینٹی انکروچمنٹ فورس بھی پہنچ گئی، اس سے قبل ڈی ایس پی سرجانی کی سربراہی میں پولیس گھر پہنچی تھی۔

حکام اینٹی انکروچمنٹ کا کہنا ہے کہ حلیم عادل پر اینٹی انکروچمنٹ زون 1 تھانے میں بھی مقدمہ درج ہے، جس میں انہوں نے ضمانت نہیں کرائی۔

حکام کا مزید بتانا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے ایک ملازم کو حراست میں لیا ہے، گھریلو ملازم نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ گھر سے چلے گئے ہیں، حراست میں لیے گئے شخص کا نام علی ہے۔

اس حوالے سے اینٹی انکروچمنٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اینٹی انکروچمنٹ فورس کے پہنچنے سے قبل حلیم عادل شیخ گھر سے چلے گئے تھے۔

اینٹی انکروچمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ولید بلوچ کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تھا۔

ولید بلوچ نے کہا کہ حلیم عادل کے گھر سے حراست میں لیا گیا ملازم گلشن معمار تھانے میں درج مقدمے میں نامزد ہے، ملازم علی کو نفری کے ساتھ گلشن معمار تھانے بھیج دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close