Featuredسندھ

کراچی دہشتگردی کے نشانے پر ، کراچی میں ایک اور دھماکا

کراچی: دھماکا کھارا در اور میٹھا در تھانے کے قریب بولٹن مارکیٹ کے علاقے میں ہوا ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابقکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 12 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں کو موقع پر طلب کرلیا گیا ہے۔

بولٹن مارکیٹ کے قریب ایک گودام میں دھماکا ہوا ہے جس کے بعد گودام میں آگ لگ گئی۔

دھماکے کے نتیجے میں موقع پرموجود متعدد موٹر سائیکلز کو نقصان پہنچا جبکہ موقع پر موجود ایک پولیس موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کی عمر تقریباً 21 برس بتائی گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حالیہ دنوں میں کراچی میں یہ تیسرا دھماکا ہوا ہے۔ پہلا دھماکا کراچی یونیورسٹی کے اندر 26 اپریل کو ہوا تھا جس میں تین چینی شہریوں 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

اس کے بعد 12 مئی کو کراچی کے علاقے صدر میں داؤد پوتہ روڈ پر دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا تھا جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close