Featuredاسلام آباد

آپ کی اور آپ کی ٹیم کی بدترین کارکردگی کا حساب عوام آپ سے انتخابات میں لینگے

اسلام آباد: حکومت میں کہتے تھے مجھے ٹیم اچھی نہیں ملی، اب کہتے ہیں مجھے نکال کر میری ٹیم کے کام پر پانی پھیر دیا گیا۔

سینیٹر شیری رحمان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان نے اب خود تسلیم کرلیا ہے کہ انہوں نے حکومت کے سامنے بحرانوں کا سمندر چھوڑا ہے، مہنگائی 4 سے 13 فیصد اور ترقی کی شرح کو منفی پر لے کر جانے والے جلسوں میں اب معیشت پر لیکچر دے رہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ 20 کلو آٹے کی تھیلہ 1100 اور چینی فی کلو 90 روپے پر چھوڑنے والے کہتے ہیں ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے، 1 کروڑ نوکریاں دینے کا دعوہ کرنے والوں نے 60 لاکھ لوگوں کو بیروزگار کیا، حکومت میں عمران خان کہتے تھے مجھے ٹیم اچھی نہیں ملی، اب کہتے ہیں مجھے نکال کر میری ٹیم کے کام پر پانی پھیر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ نے کام کیا ہوتا تو حکومت میں رہتے ہوئے اپنے حلقوں میں جانے سے نا ڈرتے، آپ کی اور آپ کی ٹیم کی بدترین کارکردگی کا حساب عوام آپ سے انتخابات میں لینگے۔

انہوں نے کہا کہ جلسے کرکے اور بیانیہ بنا کر عمران خان اپنی پیدا کئے بحرانوں کو چھپا نہیں سکتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close