Featuredپنجاب

عورت کارڈ کھیلنے کی کو شش نہ کی جائے تو بہتر ہوگا : مریم نواز

لاہور: جب مجھے گرفتار کیا گیا تو مجھ پر کوئی الزام نہیں تھا، مجھے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا

مریم نواز کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، 4 سال میں انتقام انتقام کے علاوہ میں نے کچھ نہیں سنا، شہباز شریف نے دن رات محنت کر کے پنجاب کی تقدیر بدل دی، معاشی طور پر ملک وینٹی لیٹر پر ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے ٹی وی سے پتہ چلا شیریں مزاری گرفتار ہوئی ہیں، شیریں مزاری کی گرفتاری کا سن کر خوشی نہیں ہوئی، پی ٹی آئی اس معاملے پر عورت کارڈ کھیل رہی ہے، عورت کارڈ کھیلنے کی کو شش نہ کی جائے تو بہتر ہوگا، شیریں مزاری پر مقدمہ ان کی اپنی بزدار حکومت میں درج ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جب مجھے گرفتار کیا گیا تو مجھ پر کوئی الزام نہیں تھا، مجھے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا، میرے خلاف بننے والا مقدمہ آج تک کسی کورٹ میں رجسٹر نہیں ہے، مجھ سے تفتیش میں پوچھا جاتا تھا کہ آپ کون سی کتاب پڑھ رہی ہیں، میں نے کبھی مظلومیت اور عورت کارڈ نہیں کھیلا، شیریں مزاری کو خواتین نے گرفتار کیا ہے، مجھے 2 بار گرفتار کیا گیا اور دونوں بار مرد اہلکار گرفتاری کیلئے آئے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈی جی نیب نے رات 12 بجے پولیس اہلکاروں کو میری گرفتاری کیلئے بھجوا دیا، میں یہ سب گفتگو نہیں کرنا چاہتی، وقت آنے پر بات کروں گی، اگر میں نے زبان کھولی تو بات بہت دور تک جائے گی، نواز شریف عوام کا لاڈلا ہے۔ عمران کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے آئین کو توڑا اور کچلا، آپ نے سنگین جرم کیا تھا آرٹیکل 6 لگتا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close