Featuredاسلام آباد

اتحادی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی

قبل ازوقت انتخابات نہیں کرائے جائیں گے، حکومت 2023ء تک اپنی مدت پوری کرے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت ایک ماہ سے فیصلہ نہیں کر پا رہی تھی کہ جلد انتخابات کرائے یا مدت پوری کرے۔

گزشتہ رات حکومت نے پی ٹی آئی کا جلد انتخابات کا مطالبہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنی مدت پوری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد سیاسی رہنماؤں میں مشاورت ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا  ہے کہ قبل ازوقت انتخابات نہیں کرائے جائیں گے، حکومت 2023ء تک اپنی مدت پوری کرے گی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کی گئی ملاقات کے دوران کہا ہے گیا کہ اتحادی حکومت مل کر ملک کو مسائل سے نکالے گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے کے لیے گورننس کو بہتر کرنا پڑے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت اس مدت میں مشکل معاشی فیصلے کرے گی۔

حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق مشکل فیصلے کرنے ہیں، حکومت پیٹرولیم مصنوعات مہنگے داموں پر لے کر سستے داموں پر دے رہی ہے۔

حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ  عمران خان اسلام آباد میں جلسہ کر کے چلے جائیں گے تو ان کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی، عمران خان دھرنا دے کر حکومت نظام کو مفلوج کریں گے توقانونی طریقے سے روکا جائے گا، دھرنے سے اسلام آباد میں نظام زندگی متاثر ہوا توقانون حرکت میں آئے گا، عمران خان نےامن امان کا مسئلہ پیدا کیا تو اس کو قانونی طریقے سےحل کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close