Featuredاسلام آباد

یہ کوئی جمہوری مارچ نہیں ہے ، لانگ مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی : وزیر داخلہ

اسلام آباد : لانگ مارچ ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلانے کیلئے کیا جارہا ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ آئین و قانون کے مطابق ایک عمل پارلیمنٹ میں مکمل ہوا، پارلیمانی طریقے سے نااہل حکومت سے چھٹکارا حاصل کیا گیا۔ شہباز شریف اتحادی حکومت کے وزیراعظم منتخب ہوئے۔ یہ کوئی جمہوری مارچ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے نام پر فتنہ وفساد کیا جارہا ہے۔ یہ قوم کو تقسیم کرنے اور ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلانے کیلئے کیا جارہا ہے۔ کہا گیا کہ لانگ مارچ کے نتیجے میں حکومت کو زبردستی اٹھا کر باہر پھینک دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2014 میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم پر امن احتجاج کیلئے آرہے ہیں۔ پھر پی ٹی آئی کے لوگ ریڈ زون میں داخل ہوئے۔ سول نافرمانی کے لیے لوگوں کو اکسایا گیا۔ انہوں نے سپریم کورٹ، پارلیمنٹ کی عمارت پر گندے کپڑے ڈالے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کو لانگ مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی، انہیں روکا جائے گا۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی ساری قیادت پشاور میں ہے، کوئی اپنے گھروں میں نہیں ہے۔ یہ پشاور کے تمام تر وسائل کو استعمال کرتے ہوئے وفاق پر حملہ آور ہونے آرہے ہیں۔ پشاور سے یہ بڑے جتھے کی صورت میں اسلام آباد آنا چاہتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close