Featuredاسلام آباد

لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے حکومت کی تیاری

اسلام آباد : انتشار پھیلانے والے لانگ مارچ کے شرکاء سے سختی سے پیش آیا جائے گا۔

لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے حکومت کی تیاری  ، موٹر وے کو مکمل طور پر بند کردیا گیا۔

پولیس نے لانگ مارچ کی راہ روکنے کے لیے ڈی چوک کو سیل کردیا ہے اور وہاں کنٹینر لگاکر آنے جانے کا راستہ بھی بند کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے حکومت نے دیگر صوبوں سے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی ہے، پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی اور رینجرز بھی طلب کی جا رہی ہے۔

آج رات سے دیگر صوبوں سے بلائی گئی نفری پہنچنا شروع ہو جائے گی، جب کہ آپریشنل پولیس کوآج قیدی وینز، واٹر کینن اور دیگر سامان فراہم کر دیا جائے گا۔

وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے دیگر صوبوں سے پولیس ایف سی اور رینجرز طلب کرلی ہے کنٹینر لگا کر ڈی چوک کو سیل کردیا۔

مارچ کو روکنے کے لیے راولپنڈی اسلام آباد کی اہم شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا۔ ریڈ زون کو بھی کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹریفک معطل ہے۔ اہم شاہراہیں سیل ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ موٹر وے کو بھی مکمل طور پر بند کردیا گیا۔

وزارت داخلہ نے وفاقی پولیس اور انتظامیہ کو اقدامات مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتشار پھیلانے والے لانگ مارچ کے شرکاء سے سختی سے پیش آیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close