More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredخیبر پختونخواہ

کل ہماری اٹیک فورس کی ذمہ داری راستے کی رکاوٹیں ہٹانے کی ہیں

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

پشاور: پُرامن احتجاج کر رہے ہیں، اس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، کارکنان ہر چیز کی تیاری رکھنی ہے۔

پشاور میں یوتھ ونگ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ امید ہے ہمارے نوجوانوں کو اپنی ذمے داری کا احساس ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ جو تحریک شروع ہو رہی ہے یہ انتخابات کا اعلان ہونے اور موجودہ حکومت کے جانے تک جاری رہے گی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کل ہماری اٹیک فورس کی ذمہ داری راستے کی رکاوٹیں ہٹانے کی ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 26 سال میں جتنے بھی احتجاج کیے آئین اور قانون کے اندر کیے، کبھی پولیس اور اپنی عوام کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا، کل رات سے پنجاب اور سندھ میں کریک ڈاون کیا جارہا ہے۔

انہوں نے اپنی حکومت میں احتجاج سے متعلق کہا کہ ساڑھے 3 سال میں فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز نے ہمارے خلاف احتجاج کیے، ہم نے کبھی کسی کو نہیں پکڑا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پُرامن احتجاج کر رہے ہیں، اس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، کارکنان ہر چیز کی تیاری رکھنی ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کل میں لانگ مارچ کی قیادت کروں گا،انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدلیہ، پولیس اور نیوٹرل سب کا امتحان ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close