Featuredاسلام آباد

دارالحکومت اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ پر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمات درج

اسلام آباد :  ملک کے دارالحکومت میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ پر تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے خلاف دو مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

راجہ خرام نواز ،علی امین گنڈا پور اور علی نواز اعوان کے خلاف بھی مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات تحریک انصاف کے ڈی چوک پر لانگ مارچ پر تھانہ کوہسار میں درج ہوئے، دونوں مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس نے مقدمات میں 39 افراد کی گرفتاری ظاہر کردی۔

ایف آئی آر کے مطابق گرفتار افراد نےعمران خان و دیگر رہنماؤں کی ایما پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات 150 افراد کے خلاف درج کیے گئے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ جناح ایونیو پر میٹرو اسٹیشن کو آگ لگائی گئی، ایکسپریس چوک پر سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close