Featuredاسلام آباد

انقلاب کا نعرہ لگانے والے مسلح جتھوں کو عوام نے مسترد کیا : مریم اورنگزیب

اسلام آباد: عمران خان کی خونی لانگ مارچ کی پوری تیاری تھی، خیبرپختونخوا اور وفاق کی پولیس کو آمنے سامنے کیا گیا

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب! لانگ مارچ ناکام ہونے کے بعد نیوز کانفرنس نہیں کی جاتی، آپ خیبرپختونخوا سے نکلے اور اسلام آباد پہنچ گئے، آپ کے راستے میں کون سی رکاوٹ تھی ؟، عمران خان اپنے کارکنوں کے گھر تو گئے لیکن شہید پولیس اہلکار کے گھر کیوں نہیں گئے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انقلاب کا نعرہ لگانے والے مسلح جتھوں کو عوام نے مسترد کیا ہے، عمران خان! گولی کھائیں اور سکون سے نیند پوری کریں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ ہم تیاری کے ساتھ نہیں آئے تھے، عمران خان کی تیاری صرف اسلحہ اور ڈنڈے جمع کرنے پر تھی، عمران خان کی خونی لانگ مارچ کی پوری تیاری تھی، خیبرپختونخوا اور وفاق کی پولیس کو آمنے سامنے کیا گیا، عوام نے دیکھا کہ مارچ کے شرکا اسلحہ لیے ہوئے تھے، ان کے کارکنوں کے گھروں سے اسلحہ برآمد ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے لانگ مارچ میں بڑی تعداد میں عوام گھروں سے نکلے، انقلاب کا نعرہ لگانے والے مسلح جتھوں کو عوام نے مسترد کیا ہے، عمران صاحب! پیٹرول مہنگا کرنے کا آئی ایم ایف سے معاہدہ آپ نے کیا تھا، پیٹرول پر دی جانے والی سبسڈی کو آپ کے وزیر خزانہ نے مسترد کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کو دھمکی اور گالیاں دیں، سپریم کورٹ آئین کے ساتھ ہے، عمران خان! گولی کھائیں اور سکون سے نیند پوری کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close