Featuredاسلام آباد

چیئرمین نیب کے لئے ریٹائرڈ جسٹس مقبول باقر کا نام حکومتی فہرست میں سر فہرست

اسلام آباد : چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے تمام حکومتی جماعتیں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر متفق ہوگئیں۔

چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے حکومت اور اتحادیوں میں مشاورت جاری ہے ، ذرائع نے کہا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام حکومتی فہرست میں سر فہرست ہے اور تمام حکومتی جماعتیں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر متفق ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جسٹس مقبول باقر کا نام آصف زرداری اور شہباز شریف ملاقات میں بھی زیر غور آیا اور دونوں رہنما مقبول باقر کے نام پر متفق تھے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کو یقین ہے کہ لیڈر آف دی اپوزیشن راجہ ریاض کو بھی جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

مقبول باقرسندھ ہائی کورٹ سےسپریم کورٹ میں پروموٹ ہوئے تھے جبکہ فوادحسن فواد کے نام پر حکومتی اتحادیوں میں اتفاق نہیں ہوسکا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی تعیناتی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض سے ملاقات کی تھی اور مختلف ناموں پر مشاورت کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close