Featuredاسلام آباد

ہم نے دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا

اسلام آباد:  گزشتہ حکومت نے اپنے سیاسی فائدے کے لیے پیٹرولیم پر سبسڈی کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک کروڑ 40 لاکھ غریب خاندانوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔
 
قوم سے اپنے پہلے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 28 ارب روپے سے نئے ریلیف پیکج کا آغاز کر رہے ہیں، فوری طور پر ایک کروڑ 40 لاکھ غریب خاندان کو 2 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں، یہ گھرانے ساڑھے 8 کروڑ آبادی پر مشتمل ہیں، یہ امداد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مالی امداد کے علاوہ ہے، آئندہ مالی سال کے لیے اس ریلیف پیکج کو بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔
 
وزیر اعظم نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو ہدایت کی ہے کہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے میں دیا جائے۔
 
انہوں نے کہا کہ آج کا مشکل فیصلہ قوم کو مشکل سے نکالنے کے لیے اہم ہے، ہم نے دل پر پتھر رکھ کر گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔
 
شہباز شریف نے کہا کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک سے لے کر ترقی یافتہ ممالک اس شدید معاشی صورتِ حال سے دوچار ہیں، گزشتہ حکومت نے اپنے سیاسی فائدے کے لیے پیٹرولیم پر سبسڈی کا اعلان کیا۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close