Featuredخیبر پختونخواہ

جب امریکیوں کے غلام اوپر بیٹھ جائیں گے تو وہ کام کریں گے جو امریکا سے حکم آئے گا

 چارسدہ: یہ حکومت کشمیریوں کی قربانی کو بیچے گی، بھارت سے کشمیریوں کے خون پر سمجھوتا کرے گی۔

عمران خان نے چارسدہ میں پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب میں کہا ہے کہ ایک تصویرآئی ہے کہ ایک پاکستانی وفد پہلی بار اسرئیل گیا ہے، جس میں ایک پاکستانی ٹیلی ویژن میں کام کرنے والا تنخواہ دار بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کشمیریوں کی قربانی کو بیچے گی، بھارت سے کشمیریوں کے خون پر سمجھوتا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب امریکیوں کے غلام اوپر بیٹھ جائیں گے تو وہ کام کریں گے جو امریکا سے حکم آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ غیرت مند، باشعور قوم کو غلام بنانے جارہے ہیں اس لیے آپ سب تیاری کریں، میں تیاری کررہا ہوں، قوم کرپٹ چور، جو ہم پر مسط کیے گیے ہیں،ان کے خلاف نکلے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکیوں کی چوروں کی امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی ہے ہم کسی صورت ان چورں اور ان امریکیوں کی غلاموں کو قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان چوروں کے خلاف حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کے لیے نکلے ہوئے ہیں، اوراللہ نے کہا ہے کہ جب آزادی کے لیے قوم کھڑی ہوتی ہے تو وہ جہاد ہے، اسی لئے مردان سے اور لاہور سے جو کارکن شہید ہوئے، ان کا بڑا اونچا رتبہ ہے وہ آزادی کے لیے نکلے تھے۔

ان کا کہنا تھا جب تک زندہ ہوں اپنی جدوجہد اور جہاد چوروں کے خلاف ختم نہیں کروں گا۔ میں پوری قوم کو تیار کررہا ہوں، اب جو کال دوں گا، اب ہم ایک ایک چیز کی تیاری کریں گے۔ سپریم کورٹ نہ کہا تھا کہ ہمارا جمہوری حق ہے کہ پُرامن احتجاج کریں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ، جوتے پالش کرنے والے شہباز شریف اور ان کے کرپٹ بیٹے حمزہ شریف کان کھول کر سن لو، جو ظلم کیا قوم تمہیں معاف نہیں کرے گی، اور انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے جیلوں میں ڈلوائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل خیبرپختونخوا میں وکیلوں سے ملوں گا، ان لوگوں کے خلاف کیس کریں گے، مرد پولیس اہلکاروں نے گھروں میں گھس کر خواتین کو پکڑا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر 72 سالہ یاسمین راشد کو گاڑی سے نکالا، عورتوں اور بچوں پر جس طرح شیلنگ کی، وہ کوئی اپنے ملک کے شہریوں پر استعمال نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ اب کوئی رکاؤٹ آزادی مارچ کے سامنے نہیں آئے گی، پہلے ہم سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں ہمارا جمہوری حق دیا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم کبھی امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے، اگر ہمارا حق نہ دیا گیا تو ہم حق چھینیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے کیا کیا، پہلے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائی کیونکہ ان کو آئی ایم ایف سے حکم ملا، اور آئی ایم ایف پر امریکا کا کنٹرول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا روس سے 30 فیصد کم قیمت پر تیل لینے کا معاہدہ ختم کیا، بھارت روس سے سستا تیل منگوا کر پاکستانی 25 روپے پیٹرول و ڈیزل کی قیمت کی، بھارت آزاد ہے ہم غلام ہیں، ہم ان غلاموں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 35 ہزار آنسو گیس کے شیل چلانے کے باوجود عورتیں، فیملی، بچے، ڈی چوک، فیصل آباد، چھوٹے شہروں، لاہور، کراچی، راولپنڈی میں نکلے، اس سے انہیں پتا چل جانا چاہیے کہ یہ وہ قوم نہیں جو آنسو گیس سے ڈر جائے گی، یہ وہ قوم ہے جس نے خوف کی زنجیریں توڑ دی ہیں۔

عمران خان نے کہا ہے کہ اس باری پاکستان کا نوجوان نکلے گا، ہم نے اب سب دیکھ لیا ہے، پولیس آفیسر، سی سی پی اور ڈی جی آپریشنز، لاہور، راولپنڈی، آئی جی پنجاب، آئی جی اسلام آباد جو مجرم ہے جس نے ہمارے اوپر تشدد کیا، ایک ایک کی تصویر میری آنکھوں کے سامنے ہے تمہیں نہیں چھوڑیں گے، تمہارا وقت آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بار نہ شریف خاندان بچے گا نہ رانا ثناء اللہ آپ بچیں گے، اور نہ ہی تشدد کرنے والے بچیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close