Featuredسندھ

چچا گرینڈ ڈائیلاگ اور بھتیجی بغاوت کے بیان دیتی ہے : خرم شیر زمان

کراچی:  عوام جانتے ہیں ن لیگ کو عوام سے کوئی سروکار نہیں۔

رہنما پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کو لندن پیارا ہے پاکستان نہیں، نواز شریف پاکستان کا نافرمان بیٹا ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ آڈیو، ویڈیو کا دھندہ ن لیگ کے پروڈکشن ہاؤس سے چلتا ہے، چچا گرینڈ ڈائیلاگ اور بھتیجی بغاوت کے بیان دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گوگی گوگی کرتے ہوئے 2 ماہ نکال دیے ن لیگ اب کارکردگی بتائے، عوام جانتے ہیں ن لیگ کو عوام سے کوئی سروکار نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close