Featuredاسلام آباد

آج عمران خان ہوتے تو پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں نیچے لے کر آتے : فیصل جاوید

اسلام آباد : حکومت تو آپ سے چل نہیں رہی ہے ، پاکستان کی معاشی صورتحال اس سے پہلے کبھی اتنی خراب نہیں تھی۔

فیصل جاوید نے بھی پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کے مقدمے میں عبوری ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا، جس پر عدالت نے پانچ ہزار رپوں کے عیوض قبول کرلیا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی آزادی مارچ کے آفٹرشاکس آج بھی آرہے ہیں۔ جس طرح ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا ہے، وہ سب کے سامنے ہے۔ آج بھی ہمارے کارکنوں کو گھروں سے اٹھایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تو آپ سے چل نہیں رہی ہے۔ اگر ڈالر کو گرانا ہے تو اس حکومت کو گرانا ہوگا۔ اس حکومت کے جانے کے بعد تمام انڈیکیٹرز دوبارہ بہتر ہوں گے۔ ہمارے پرامن احتجاج کیلئے تیاریاں ہیں۔ اس جمہوری حق کیلئے ہماری نظریں سپریم کورٹ کی جانب لگی ہوئی ہیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ جنہوں نے اس قوم کو لوٹا ہے، وہ دندناتے پھر رہے ہیں۔ پرامن احتجاج کرنیوالوں کیخلاف انہوں نے مقدمات درج کرائے ہیں۔ صرف یہ بتاتے دیں کہ ہمارے اوپر مقدمات کس جرم کے تحت کئے گئے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کی معاشی صورتحال اس سے پہلے کبھی اتنی خراب نہیں تھی۔ عمران خان ٹیکس ریونیو چھ ہزار ارب تک لے گئے۔ کاش آج عمران خان ہوتے تو وہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں نیچے لے کر آتے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close