Featuredاسلام آباد

چیئرمین سینٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کا پیٹرول اخراجات پر 40 فیصد کٹوتی کا فیصلہ

اسلام آباد :  معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے قومی اسمبلی اور سینٹ سیکریٹریٹ میں پیٹرول پر اٹھنے والے اخراجات میں 40 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور چئیر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی، جس میں بجٹ اور پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے جاری اجلاسوں اور قانون سازی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ملک معاشی مشکلات سے دوچار ہے۔ سیاسی قیادت کو مل کر اس بحران سے نکالنے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ عوام کے نمائندے ہیں، ان کے تکلیف کو محسوس کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مشکل حالات میں کفایت شعاری کو اپنانا ناگزیر ہے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پیٹرول کی مد میں 40 فیصد کٹوتی کا اطلاق اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ، و دیگر اعلی عہدیداران پر ہو گا۔ دونوں ایوانوں کے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور تمام افسران پر بھی لاگو ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close