Featuredاسلام آباد

شفاف نظام یقینی بنا کر ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جاسکتا ہے : صدر مملکت

اسلام آباد : جدید ٹیکنالوجی سے کرپشن اور بد انتظامی میں کمی لائی جاسکتی ہے

وفاقی ٹیکس محتسب کے زیر اہتمام ایک آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکس کلچر کو عام کرنے اور شکایات کے ازالے کے نظام کو مزید بہتربنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شفاف نظام یقینی بنا کر ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن سے نہ صرف شکایات کے ازالے کا عمل آسان ہوا بلکہ مستند ٹیکس ریکارڈ مرتب کرنے میں بھی مدد ملی ہےجدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کرپشن اور بد انتظامی میں کمی لائی جاسکتی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلاک چین ٹیکنالوجی کی مدد سے فنڈز کی کرپشن، انڈر انوائسنگ اور رشوت کو روکاجاسکتا ہے، جدید آئی ٹی نظام کے ذریئے ٹیکس گزاروں کو جلد ریلیف فراہم کیا جاسکتا ہے اور وفاقی ٹیکس محتسب کے ادارے پر عوام کا اعتبار بڑھ رہا ہے اور شکایت کنندگان کی شکایات کو کم سے کم وقت میں حل کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے شرکا کو ادارے کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ ادارے کو امسال اب تک 25 سو شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 22 سو کو نمٹا دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ادارے کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، ٹیکس محتسب کے ادارے نے چینی کی ذخیرہ اندوزی کو روکنے کیلئے ڈیلروں اور ذخیرہ اندوزوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی سفارش کی تھی انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کے ادارہ کا مقصد شکایات کے فوری ازالے کے ساتھ ساتھ ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close