Featuredدنیا

ایران کے ساتھ تعلقات مزید بہتر کرنا ہماری ترجیح ہے

پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، ایران کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے تہران میں ایرانی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔ ایران کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں۔ ایران کے ساتھ تعلقات مزید بہتر کرنا ہماری ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، سرحدی امور اور زائرین کی سہولتوں کیلئے بات چیت کی۔ دونوں ممالک کے عوام کیلئے اقتصادی مواقع کو فروغ دیں گے۔ ایران سے توانائی سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا ہے۔ اسلاموفوبیا کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔ بھارت میں حالیہ اسلاموفوبیا کے واقعات کی دنیا کو مذمت کرنا ہوگی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کا سب سے اہم ہمسایہ ہے۔ ایران کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close