Featuredاسلام آباد

حکومت جو بھی کمیشن بنائے گی تعاون کریں گے

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، حکومت جو بھی کمیشن بنائے گی تعاون کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ روز میں نے کسی قسم کا سیاسی بیان نہیں دیا، میں نے ترجمان پاک فوج کی حیثیت سے بیان دیا، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے متعلق کل تفصیلی بات کی تھی۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ کمیٹی اجلاس میں واضح کردیا تھا سازش کے کوئی ثبوت نہیں، اجلاس میں تمام سروسز چیفس نے اپنا مؤقف واضح بیان کردیا تھا، کمیٹی میں کسی بھی سروسز چیفس نے یہ نہیں کہا سازش ہوئی، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا پہلے سے طے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، حکومت جو بھی کمیشن بنائے گی تعاون کریں گے، پچھلی حکومت کے پاس بھی یہی آپشن تھا، موجودہ حکومت کے پاس بھی کمیشن بنانے کا اختیار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close