Featuredاسلام آباد

حکومت جو فیصلے کررہی ہے یہ عمران خان کے معاہدے کا نتیجہ ہے

اسلام آباد : عمران خان ایسا بوجھ ڈال گیا ہے جس کو اٹھانے کے لئے پاکستان کی ہمت نہیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج حکومت کو مشکل فیصلے لینے پڑ رہے ہیں۔ حکومت جو فیصلے کررہی ہے یہ عمران خان کے معاہدے کا نتیجہ ہے۔

مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایسا بوجھ ڈال گیا ، جس کو اٹھانے کے لئے پاکستان کی ہمت نہیں ہے۔ چور عمران خان تھا، جس نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھائیں ہیں۔ سمجھتی ہوں جب حکومتیں جاتیں تو وہ خوشی سے اپنی کارکردگی بتاتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان جاتے جاتے ن لیگ حکومت کے لئیے بارودی سرنگیں بچھا کر گیا ہے۔ شہباز شریف حکومت نے اپنی طرف سے کوئی اضافی ٹیکس نہیں لگایا۔ چار سال پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کرتے رہے۔ شیخ رشید نے خود اعتراف کیا کہ عمران خان بارودی سرنگ بچھا کر گئے ہیں۔

لیگی رہنماء نے کہا کہ آج حکومت کو مشکل فیصلے لینے پڑ رہے ہیں۔ حکومت جو فیصلے کررہی ہے یہ عمران خان کے معاہدے کا نتیجہ ہے۔ معاہدے عمران خان نے کیئے، بھگتنا شہباز شریف کو پڑ رہا ہے۔ حکومت پاکستان آئی ایم ایف سے معاہدوں پر عمل کرنے کی پابند ہے۔ انہوں نے بجٹ پر سیلز ٹیکس لگانے کا اعلان کیا، جو ہمیں کرنا پڑ رہا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو معلوم ہوا کہ ان کی حکومت جانے والی ہے تو ان نے ایسا وار کیا پاکستان کو سنبھلتے ہوئے مہینے لگ جائیں گے۔ انہیں پتہ تھا ملک متحمل نہیں ہوسکتا پھر بھی پیٹرولیم کی قیمتیں کم رکھیں۔ 4 سال میں ملک پر ایک کے بعد ایک کاری ضرب لگی۔ عمران خان ملک میں آگ لگا کر گئے ہیں۔ ان کو پتہ تھا ان کے فیصلے سے ملک تباہی کی طرف دھکیل دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قرض لینے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا۔ انہوں نے 2019میں آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا، عمران خان کے معاہدے کے تحت آج 300 روپے لیٹر پیٹرول ہونا چاہیئے۔ آئی ایم ایف معاہدہ توڑتے ہیں یا پاسداری نہیں کرتے تو پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا پرویز مشرف سے متعلق ٹویٹ انسانیت پر مبنی تھا۔ مشرف کے ظلم کا شکار میرے والد اور پورا خاندان بنا ہے۔ میرے والد میرے دادا کے خدمت گزار تھے۔ لیکن ان کو دفنانے نہیں آسکے۔ مشرف صاحب نہ اٹھ سکتے ہیں اور نہ چل سکتے ہیں۔

لیگی رہنماء نے مزید کہا کہ بینظیر بھٹو جب شہید کی گئیں، تو نواز شریف ہسپتال پہنچے۔ 2013 میں عمران خان نے کیا الزامات نہیں لگائے۔ عمران خان جب کنٹینرز سے گرے تو نواز شریف ان سے ملنے اسپتال گئے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک ریاض نے عمران خان کو تحفے دئیے۔ عمران خان کا دوسرا نام فتنا خان ہے۔ عمران خان سب سے بڑا جھوٹا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close