Featuredسندھ

کراچی: این اے 240 مہاجر قومی موومنٹ 1468 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر

کراچی : قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 کورنگی کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

حلقے کے 309 پولنگ اسٹیشنز میں سے 36 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ کے سید رفیع الدین فیصل 1468 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔

تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار شہزادہ شہباز (کاشف قادری) 1143 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ این اے 240 میں 5 لاکھ 29 ہزار سے زائد ووٹرز ہیں۔

حلقہ این اے 240 کی نشست ایم کیو ایم کے منتخب رکنِ قومی اسمبلی اقبال محمد علی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 میں تحریکِ انصاف اور جماعتِ اسلامی شامل نہیں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close