Featuredاسلام آباد

ایف اے ٹی ایف آج شام میٹنگ کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کرے گا : حنا ربانی کھر

ایف اے ٹی ایف پر نتائج، قیاس آرائی یا اندازوں پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کیا جانا چاہیے

وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پر اندازوں پر مبنی رپورٹنگ نہ کی جائے ۔
 
حنا ربانی کھر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’ایف اے ٹی ایف کا مکمل اجلاس برلن میں جاری ہے، ایف اے ٹی ایف آج شام میٹنگ کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کرے گا‘۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’ایف اے ٹی ایف پر نتائج، قیاس آرائی یا اندازوں پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کیا جانا چاہیے‘۔

حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ ’حکومتِ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر ہفتے کی صبح وزارت خارجہ کے دفتر میں ایک میڈیا بریفنگ کا اہتمام کیا ہے‘۔

واضح رہے کہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیرِخزانہ کے بجائے وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر کر رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close