Featuredسندھ

کراچی : این اے 245 کی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

کراچی :  الیکشن کمیشن نے عامر لیاقت کے انتقال کے بعد این اے 245 میں ان کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

این اے 245 کی نشست پی ٹی آئی رکن عامر لیاقت کے انتقال ہونے پر خالی ہوئی ہے۔

این اے 245 کے لیے کاغذات نامزدگی 24 جون تک جمع کرائے جاسکیں گے، جبکہ پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔

عامر لیاقت حسین کا انتقال 9 جون کو ہوا، وہ پہلی بار ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور 2002 سے 2007 تک قومی اسمبلی کے ممبر رہے۔ 2018 میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close