Featuredاسلام آباد

وزیر خزانہ مہنگائی کا چوتھا ٹیکہ لگانے والے ہیں : شیخ رشید

اسلام آباد : ہندوستان میں مسلمانوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں اور امپورٹڈ حکومت ہندوستان سے تجارت کرنے جا رہی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ مہنگائی کا چوتھا ٹیکہ لگانے والے ہیں، یہ ایک درجن پارٹیاں اپنی سیاسی قبر خود کھود رہی ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جاری بیان میں کہا ہے کہ معاشی تباہی کا سہرا امپورٹڈ حکومت کے سر جاتا ہے۔ امریکی سفیر آ چکا ہے اور چینی سفیر جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں اور امپورٹڈ حکومت ہندوستان سے تجارت کرنے جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ مہنگائی کا چوتھا ٹیکہ لگانے والے ہیں۔ جس دن ان کے کیس ختم ہو گئے یہ الیکشن کی طرف جائیں گے۔ ایک درجن جماعتیں عوام کی نظروں سے گر گئی ہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اکیلا عمران خان عوام کے دلوں پر چھا گیا ہے۔ لندن خفیہ معاہدے کے تحت نواز شریف پاکستان نہیں آ رہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے۔ یہ چوروں کی بیٹھک سجائی گئی ہے، جس کی عوام میں کوئی پذیرائی نہیں ہے۔ یہ ایک درجن پارٹیاں اپنی سیاسی قبر خود کھود رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close