Featuredاسلام آباد

مون سون کی بارشوں کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کی ضرورت ہے : صدر مملکت

اسلام آباد : ہم اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی اس نعمت کو استعمال کرنے میں ناکام رہے تو ہماری پیداوار متاثر ہو گی۔

صدر مملکت عارف علوی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ مون سون کی بارشوں کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔  مون سون بارشوں کی مقدار ملکی اجناس اور غذائی پیداوار کا تعین کریں گی، استعمال کرنے میں ناکام رہے تو ہماری پیداوار متاثر ہو گی۔

صدر مملکت نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کو بچانے کے لیے ملک میں سیلاب جیسی صورتحال سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مون سون کی بارشیں آبی وسائل اور زیر زمین پانی کے ذخائر کو بھرنے میں مدد دیں گی۔ مون سون بارشوں کی مقدار ملکی اجناس اور غذائی پیداوار کا تعین کریں گی۔ اگر ہم اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی اس نعمت کو استعمال کرنے میں ناکام رہے تو ہماری پیداوار متاثر ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ زرعی پیداوار متاثر ہونے سے مہنگی خوراک درآمد کرنا پڑے گی۔ وفاقی اور صوبائی حکام سیلاب جیسی صورتحال، مٹی کے تودے گرنے سے بچاؤ کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

صدر مملکت نے کہا کہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے بُنیادی ڈھانچہ سازی کے ساتھ ساتھ سیلاب کی قبل از وقت پیش گوئی کی صلاحیت کو بڑھانا ہوگا۔ پانی کے انتظام اور سیلاب سے بچاؤ میں شامل مختلف صوبائی اور وفاقی محکموں کے درمیان موثر روابط یقینی بنانا ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close