Featuredاسلام آباد

آج کے احتجاج میں آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ سازش کا ہر کردار اور ہدف آشکار، آج کے احتجاج میں آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کرینگے

عمران خان نے کہا ہے کہ سازش سے حکومت پر قابض ہونیوالا لشکر اپنی چوری بچانے کیلئے قوم کا مستقبل دا ئوپر لگا رہا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پچھلے دو ماہ کے واقعات نے سازش کے ہر کردار اور اسکے اہداف پوری طرح آشکار کردیا ہے،عوام پرظلم برداشت نہیں کرینگے، فاٹا انضمام رول بیک کرنےکی مزاحمت کرینگے،حکومت عوامی اعتماد کھو بیٹھی ، آج کے احتجاج میں قوم کیساتھ ملکر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرینگے، حکومت ظلم و جبر اور طاقت سے عوام کو اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنے سے نہیں روک سکتی ہے۔

پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ کورونا وباء اور عالمی مہنگائی کے سامنے تحریک انصاف کی حکومت ڈھال بن کر اپنے لوگوں کو بچا رہی تھی لیکن لٹیروں نے اپنی تجوریاں بچانے کیلئے ملک گروی رکھ کر عوام پر مہنگائی کا عذاب نازل کردیا ہے ،اپنی جائیدادیں باہر رکھنے والوں کو عوام کی مشکلات اور ملک وقوم کے مستقبل کی کوئی فکر نہیں ہے لیکن پی ٹی آئی اپنے لوگوں پر دن دیہاڑے ظلم برداشت نہیں کرے گی۔

بغیر تیاری کے سازش سے حکومت پر قابض ہونیوالا لشکر اپنی چوری بچانے کیلئے قوم کا مستقبل دا ئوپر لگا رہا ہے، خود کو اقتدار میں رکھنے کیلئے اداروں کو بدترین تباہی سے دوچار کیا جارہا ہے حالانکہ انہیں تنبیہ کی تھی کہ سنبھلتی معیشت کو عدمِ استحکام سے دوچار کیا گیا تو حالات بے قابو ہونگے۔

اپنی چوری بچانے کیلئے سازش سے اقتدار کا رستہ بنانیوالوں کی جانب سے معیشت کی تباہی کا تفصیلی جائزہ عوامی تائید و ساکھ سے محروم ہے ،اجلاس میں حکو مت سے دوست ممالک اور آئی ایم ایف کی رو ارکھی جانے والی سرد مہری کا بھی تجزیہ کیا گیا۔

اجلاس میں کراچی میں ضمنی انتخابات سے عوام کی مکمل لاتعلقی اور ساکھ کے حامل پرامن انتخاب کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی ناکامی پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ حکومت کی جانب سے قبائلی اضلاع کے بجٹ میں 21 ارب کی کٹوتی کی شدید مذمت گئی۔

اجلاس میں قبائلی اضلاع کے 50 لاکھ شہریوں کو تحریک انصاف کے فراہم کردہ صحت کارڈ سے محروم کرنے کی اطلاعات پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فاٹا کے انضمام کو رول بیک کرنے کی کوششو ں کا بھی جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ ایسی ہر کوشش کی بھرپور مزاحمت کی جائیگی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close