Featuredسندھ

سکھر ایئرپورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کے موافق اپ گریڈ کیا جائے

 کراچی : وفاقی وزیر ہوابازی سعد رفیق نے کراچی ایئرپورٹ اور سول ایوی ایشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ  کیا۔

وزیر ہوابازی نے کراچی ایئرپورٹ کے آپریشن میں توسیع اور سہولیات کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا اور اہم فیصلے کیے۔

وفاقی وزیر سعد رفیق نے مسافروں کی سہولت کی خاطر تمام اداروں کو یکساں چیکنگ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ سکھر ایئرپورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کے موافق اپ گریڈ کیا جائے۔

سعد رفیق نے قومی ایئرلائن کو ہدایت کی کہ کراچی تا سکھر تا اسلام آباد کے شیڈول کو مسافروں کی سہولت کی خاطر تبدیل کیا جائے۔

وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے تمام ایئرپورٹ پراجیکٹس کو کمرشل بنیادوں پر تیار و مکمل کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close