Featuredاسلام آباد

ملک میں لوڈشیڈنگ بہت بڑھ چکی ہے، یہ ناکام حکومت ہے : شوکت ترین

 اسلام آباد: ایک اور بجٹ آرہا ہے، وہ اصل بجٹ ہو گا، سینیٹ نے خانہ پوری بجٹ پر بحث کی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت ایک اور بجٹ لا رہی ہے، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے انہیں کہا ہے کہ 440 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ ایک اور بجٹ آرہا ہے، وہ اصل بجٹ ہو گا، سینیٹ نے خانہ پوری بجٹ پر بحث کی ہے۔

شوکت ترین نے دعویٰ کیا کہ ہمارے وقت میں تو لوڈشیڈنگ نہیں تھی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ بہت بڑھ چکی ہے، یہ ناکام حکومت ہے۔

ان کا پی ٹی آئی حکومت کے دنوں کی مثال دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حماد اظہر دن اور رات بجلی پوری کرنے پر محنت کرتے تھے، بجلی اور توانائی کے ذخائر اور اس کے ضائع ہونے میں کمی کی کوششیں کی جاتی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close