Featuredاسلام آباد

ملک بھر میں توانائی بحران برقرار

اسلام آباد: ملک میں بجلی کی کل طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 236 میگاواٹ ہے، ملک میں بجلی کی کل طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے، پانی سے 5 ہزار 764 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 327میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11ہزار 500 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس 245میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 122 ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 132میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 285 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، ملک کے مختلف علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close