Featuredسندھ

سندھ کے 14اضلاع کے الیکشن میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا

کراچی: ہمارا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا گیا، جہاں ہم جیت رہے ہیں وہاں نتیجہ روکا گیا ، سندھ کے 14اضلاع کے الیکشن میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا

ہنما ایم کیو ایم پاکستان وسیم اختر کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق ہمارے کچھ خدشات تھے، الیکشن کمیشن سے استدعا کی تھی ہمیں سنا جائے، ہماری بات نہیں سنی گئی، کوشش کی اس نوٹیفکیشن کو کسی طرح روکا جائے، کوئی بھی سیاسی جماعت سندھ میں بلدیاتی الیکشن سے مطمئن نہیں ہے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری، الیکشن کمیشن، لوکل گورنمنٹ سیکریٹریز کو خط لکھے، الیکشن کمیشن کا فرض بنتا ہے کہ ان چیزوں کو روکے، مردم شمار کے حوالے سے ہماری بات چیت طے ہوچکی تھی، مردم شمار کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے بھی کوئی جواب نہ ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ کل بہت سی جگہوں پر عملے کو اغوا کیا گیا، ایک شخص شہید ہوا، انہیں کل نوابشاہ میں الیکشن معطل کرنا پڑ گئے، ہم نے اشارہ دیا تھا ان حالات میں شفاف الیکشن ممکن نہیں، کراچی کے علاقوں کو توڑ مروڑ کر اپنے مطلب کیلئے استعمال کیا گیا، ہم نے الیکشن کمشنر صاحب سے ملنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیو ایم کا ووٹ بینک ہے، بلدیاتی امیدواروں کو فارم 11 بھی نہیں دیئے جارہے، جہاں ہمارے امیدوار اچھے مارجن سے جیت رہے ہیں وہاں نتیجہ روکا گیا، پیپلزپارٹی سے شکایت ہے کہ ہمارا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا گیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close