Featuredاسلام آباد

عمران خان نے پاکستان اور ملک سے باہر بھی کلچر کو تباہ کر دیا

اسلام آباد: کینیڈا کو پاکستان میں انسانی حقوق کا معاملہ نظر آرہا ہے کشمیر اور فلسطین میں نہیں

وزیر دفاع خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کینیڈا کو پاکستان میں انسانی حقوق کا معاملہ نظر آرہا ہے کشمیر اور فلسطین میں نہیں، مغربی ممالک کو کشمیر میں بھارت ،فلسطین میں اسرائیل کا ظلم نظر نہیں آرہا، ہم ہر ملک کی پارلیمان کا احترام کرتے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں، کینیڈا میں بھی مسلمانوں کے ساتھ متعصبانہ رویہ اپنایا جاتا ہے، کینیڈا میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں جن کا ہمیں علم ہے، ہمارے آرمی چیف کا کینیڈا کا دورہ شیڈول تھا، کینیڈا کے ممبر پارلیمنٹ نے پاکستان اور پاکستان آرمی کو تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا ہماری افواج کی وجہ سے عمران خان اقتدار سے محروم ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے عوام کو تقسیم کیا، عمران خان نے پاکستان اور ملک سے باہر بھی کلچر کو تباہ کر دیا، عمران خان نفرتوں کا سوداگر ہے، ہم قومی اداروں کو کسی مخالف کیخلاف استعمال نہیں کریں گے، ہماری حکومت کو2 ماہ سے زائد ہو گئے کسی کے گریبان پر ہاتھ نہیں ڈالا، جب تک کوئی قانون کو ہاتھ میں نہیں لے گا اس کیخلاف کارروائی نہیں کریں گے، کینیڈا کی اندرونی صورتحال سے آگاہ ہوں مگر اسے ٹارگٹ نہیں کروں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close