Featuredسندھ

بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شہریوں کا احتجاج

کراچی : گرمی بڑھتے ہی بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا

بجلی کی بندش کیخلاف شہریوں کا احتجاج، ماڑی پور روڈ میدان جنگ بن گیا ،  ماڑی پور روڈ پر احتجاج کرنے والے شہریوں پر پولیس نےلاٹھیاں برسائیں اور شیلنگ کی۔

بجلی کی بندش پرگزشتہ روز سے ماڑی پور روڈ پر خواتین اور بچوں سمیت علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں،ماڑی پور روڈ 20 گھنٹوں سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔

 انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہونے پر مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور بجلی کی فراہمی تک احتجاج ختم کرنےسے انکار کردیا۔

پتھراؤ کے بعد پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی،مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

مظاہرین کے پتھراؤ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جب کہ پولیس نے 4 افراد کو گرفتارکرلیا۔

احتجاج کے باعث ملحقہ علاقوں کیماڑی، نیٹی جیٹی پل، ایم ٹی خان روڈ، آئی سی آئی برج پر ٹریفک جام  ہوگیا۔

آئی سی آئی برج سے لیاری ایکسپریس وے، ماڑی پور اور سائٹ ایریا جانے والا ٹریفک معطل ہوگیا،گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں،مظاہرے سے طلبہ بھی متاثر ہوئے اور روڈ بلاک ہونےکے باعث کئی طالب علم امتحانات دینے نہ جاسکے۔

گزشتہ روز بھی تین ہٹی، صدر پریڈی اسٹریٹ، جوبلی مارکیٹ ، شاہ فیصل کالونی ، سرجانی ٹاؤن یونیورسٹی روڈ،کالا پل، ایم ٹی خان روڈ، نشتر روڈ اور ماڑی پور سمیت 14 مقامات پر احتجاج کیا گیا۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کے الیکٹرک نے کراچی کے بیشتر علاقوں میں غیرقانونی کنڈوں کے خلاف کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں ‏صدر، لیاقت آباد، ناظم آباد، گارڈن، بہادر آباد، ٹیپو سلطان کے علاقوں میں 1397کلو سے زائدکنڈا کنکشنز کی تاروں کو ہٹایا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close