Featuredسندھ

یہاں پاکستان کا قانون چلے گا پیپلز پارٹی کا نہیں : مصطفیٰ کمال

کراچی : پیپلز پارٹی جو ظلم کر رہی ہے اس طرح تو بھارتی مودی بھی نہیں کر رہا

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک چلانے والوں کی مجبوری بنی ہوئی ہے۔ ہر ادارہ آنکھ بند کر کے بیٹھا ہوا ہے۔ ان کو کھلی چھوٹی دی ہے تو پورے پاکستان کو چھٹی دو

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جو ظلم کر رہی ہے۔ اس طرح تو بھارتی مودی بھی نہیں کر رہا ہے۔ سندھ والوں کو کیا پیغام دیا جارہا ہے کہ جو پیپلز پارٹی میں نہیں اس کو جینا حق نہیں؟ جس کو پینے کا پانی نہیں مل رہا، جہاں 16 گھنٹے بجلی نہیں ہو اور نوکری نہیں ہو، وہ کیا کرے گا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی الیکشن میں کیا ہورہا ہے، سب جانتے ہیں۔ پولیس خود ٹھپے لگا رہی پولیس، ڈاکو اور الیکشن افسر بھی پیپلز پارٹی کے ہیں۔ میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف جسٹس کو آواز لگا کر کہہ رہا کہ بلوچستان کی طرح لوگ مایوس ہو رہے ہیں۔

پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ یہ کون سا الیکشن ہیں جہاں ڈاکو منظر عام ہیں۔ پولیس والے ان کے ذاتی نوکر بن گئے ہیں۔ آج حرکت میں نہیں آرہے ہو، تو کل بھی حرکت میں نہیں آنا۔ ان کو کھلی چھوٹی دی ہے تو پورے پاکستان کو چھٹی دو۔ ایسی حلقہ بندیاں کی ہیں کہ حیدرآباد کا مئیر دیہی علاقے کا بنے گا

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 16 16 گھنٹے بجلی نہیں ہے۔ کچرا نہیں اٹھ رہا ہے۔ نجی اداروں پر ٹیکس لگا رہے ہیں۔ کراچی والوں کے لیئے فوڈ پانڈا میں نوکری رہ گئی ہے بس۔ کوئی یونیورسٹی بنی؟ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ ہم نے اپنا وقت اچھے سے گزار لیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close