Featuredاسلام آباد

حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی

اسلام آباد : ایک ماہ میں مہنگائی میں 6.34 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا

6 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جن میں برائلر مرغی، کیلے، لہسن، آٹے کا تھیلا اور خوردنی گھی سستا ہوا۔

جو ن میں شہروں میں مہنگائی 6.19 فیصد، دیہات میں 6.57 فیصد بڑھی۔ادارہ شماریات کے مطابق 1 ماہ میں آلو کی قیمت میں 36.64، انڈے 19.98، دال مسور 17.42، دال چنا 14.03، چنے 13.62، گندم 13.03، خوردنی گھی 12.86، ٹماٹر9.03 اور چاول کی قیمت میں 11.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ماہانہ رپورٹ کے مطابق جون میں مرغی کا گوشت 7.83، آٹا 3.76 اور سبزیاں 3.54 فیصد سستی ہوئیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر دیہات میں ٹماٹر 27.70، آلو 25.85، انڈے 19.96، خوردنی تیل 18.27 فیصد اور خوردنی گھی 17.16 فیصد مہنگا ہوا جبکہ چکن 11.10، آٹا 4.01 اور پھلوں کی قیمت میں 3.54 فیصد کمی ہوئی، ایک سال میں شہروں میں پیاز کی قیمت میں 124.30، ٹماٹر 121.72، خوردنی گھی 76.71، دال مسور 74.32 اور خوردنی تیل 70.8 فیصد مہنگا ہوا۔جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں ایک سال میں مصالحوں کی قیمت میں 20.11، دال مونگ 18.46 اور چینی 11.28 فیصد سستی ہوئی، دیہی علاقوں میں ایک سال کے دوران پیاز 175.59، ٹماٹر 149.57، خوردنی تیل 88.28، خوردنی گھی 86.34، دال مسور 73.93 فیصد مہنگی ہوئی، اس عرصے میں چنے 65.36، پھل 40.93، چکن 33.62 فیصد مہنگا ہوا، دال مونگ 14.64، مصالحے 11.58، چینی 10.3 فیصد سستی ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close