Featuredاسلام آباد

آئندہ عام انتخابات میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے

اسلام آباد : عمران خان کی بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

درخواست کے مطابق الیکشن کمیشن و دیگر حکام کو حکم دیا جائے کہ آئندہ عام انتخابات میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت فراہمی کے لیئے درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن اور نادرا کو فریق بنایا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو غیر آئینی قرار دے۔ الیکشن کمیشن اور دیگر حکام کو اوورسیز پاکستانیوں کو دی گئی ووٹ کی سہولت فراہمی کا حکم دیا جائے۔

درخواست کے مطابق الیکشن کمیشن و دیگر حکام کو حکم دیا جائے کہ آئندہ عام انتخابات میں اوورسیز پاکستانی ووٹ ڈال سکیں۔ نادرا کو فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ نادرا بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ووٹ ڈالنے کا میکنزم بنائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close