Featuredاسلام آباد

حکومت آئی ایم ایف کے جال میں پھنس چکی ہے، ملک ڈیفالٹ ہونے جارہا ہے

اسلام آباد : آئندہ 45 دن جمہوریت اور حکومت کا فیصلہ کر دیں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں کہا کہ مہنگائی اور شرح سود بڑھنے کے بعد سرمایہ کاری کون کرے گا؟ حکومت آئی ایم ایف کے جال میں پھنس چکی ہے۔ 400 ٹیکسٹائل ملیں بند ہوگئی ہیں، ملک ڈیفالٹ ہونے جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارتوں کا جمعہ بازار لگا ہے، منی لانڈرز حکمران بن گئے۔ لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ گورکن تماشا دیکھ رہے ہیں۔ 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب فیصلہ کن ہوگا۔ آئندہ 45 دن جمہوریت اور حکومت کا فیصلہ کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سولر ایجنسی کی کمیشن کے پیچھے اصل چہرہ شہباز شریف خاندان کا ہے۔ دنیا کا مہنگا ترین ملک پاکستان ہے۔ ان کا ایجنڈا بھارت سے تجارت اور اسرائیل سے دوستی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close