Featuredسندھ

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری

کراچی: شہر قائد میں شام کو ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا

کراچی کے علاقوں ڈیفنس، کلفٹن، حسن اسکوائر، جیل روڈ، شارع فیصل، بہادرآباد، طارق روڈ، ملیر، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ناظم آباد، آئی آئی چندریگرروڈ، گلشن حدید، قومی شاہراہ سپرہائی وے، کاٹھوڑ پر تیز بارش ہوئی۔

ان علاقوں میں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب سے مون سون کا سلسلہ مسلسل سندھ میں داخل ہورہا ہے۔ سندھ کے تقریبا تمام اضلاع میں کل تک بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ حیدرآباد، ٹھٹھ، بدین، عمرکوٹ، ٹنڈو محمد خان ، تھرپارکر، میرپور خاص، دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، نواب شاہ، نوشہرو فیروز، سانگھڑ سکھر، خیرپور، گھوٹکی اور کشمور میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مسلسل بارشوں کے نتیجے میں کراچی، بدین، ٹھٹھہ، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان اور عمر کوٹ کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close