Featuredپنجاب

ہمارا معاشرہ اس وقت اخلاقی گراوٹ کا شکار ہے

لاہور:  عمران خان کی سیاست معاشرے میں نفرت پھیلانے پر مبنی ہے

وفاقی وزیر احسن اقبال کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چند سال قبل پروپیگنڈے سے متاثر نوجوان نے میری جان لینے کی کوشش کی، جب نفرت کا بیج بویا جائے تو اسے نکلنے میں کئی سال لگتے ہیں، معاشرے سے نفرت اور انتہا پسندی ختم کرنے کیلئے سوچتا ہوں، ہمیں معاشی مسائل کا سامنا ہے جنہیں ایک دو سال میں حل کیا جا سکتا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چند افراد نے خواتین اور بچوں کو آگے کر کے ہلڑ بازی کی، ہر طبقے نے اس واقعے کی مذمت کی ہے، خواتین موجود ہونے کے باعث قانونی کارروائی کرنے سے گریز کیا ہے، اگر ہم نے ایسے رویوں کی حوصلہ شکنی نہ کی تو خانہ جنگی ہو سکتی ہے، ہمارا معاشرہ اس وقت اخلاقی گراوٹ کا شکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست معاشرے میں نفرت پھیلانے پر مبنی ہے، میرے ساتھ کوئی سیکیورٹی گارڈ یا حمایتی ہوتا تو صورتحال گھمبیر ہو سکتی تھی، عمران خان کے حمایتیوں سے کہتا ہوں سوچیں آپ کا لیڈر آپ سے کتنا مخلص ہے، اگر عمران خان آپ سے اتنا مخلص ہوتا تو اس طرح کے کام کرنے پر نہ اکساتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close